لاہور( این این آئی)رمضان بازاروں میں اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پر چینی کی فروخت کے معاملے پر پنجاب حکومت اور شوگر ملز کے درمیان فارمولا طے پا گیا جس کے تحت صوبہ بھر میں چینی 55روپے کلو میں فروخت ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ شوگر ملیں پنجاب بھر میں9938 میٹرک ٹن چینی فراہم کریں گی جو ایک یا دو کلو کے پرنٹ شدہ پیکٹ میں فروخت ہوگی۔
بہاولپور ڈویژن کو833 میٹرک ٹن ،ڈی جی خان804، ملتان793 ،لاہور ڈویژن کو3491 کو میٹرک ٹن ، فیصل آباد1131 ،سرگودھا595 ،گوجرانوالہ 1169، راولپنڈی کو461 میٹرک ٹن چینی ملے گی ۔چینی کی فراہمی کیلئے ضلع کی سطح پر ہوگی اور اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ریونیو ،اسٹنٹ کمشنرز، کارپوریشن آفیسرز اور ملازمین ڈیوٹیاں دیں گے۔