اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صوابی کے قریب بلدیاتی انتخابات کی مہم کے اختتام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔صوابی کے نواحی گاو¿ں سلیم خان میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سے تھا۔فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شخص کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔