اسلام آباد( نیوزڈیسک)اوگرا نے وزارت پیٹرولیم سے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات 13 روپے 25 پیسے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی ہے ، وزیر اعظم منظوری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی۔ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات تیرہ روپے پچیس پیسے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کی۔ پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے 19 پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے، ہائی اوکٹین 13 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 62 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافے کی درخواست کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی کم کر کے قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔