پشاور (نیوز ڈیسک) پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ا پریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں افغان باشندوں سمیت 110 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پشاور کے علاقے یکہ توت اور وزیرباغ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں میں 82 مشتبہ افراد کو حراست میں لیلیا گیا ہے۔اس سے قبل پشاور کے علاقے تہکال، یونیورسٹی ٹاؤن اورگلبرگ میں بھی پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔