اہم اسلامی ملک نے ایرانی تیل کی خریداری پر امریکی پابندیوں کا فیصلہ مسترد کر دیا،خریداری جاری رکھنے کا اعلان

23  اپریل‬‮  2019

انقرہ (این این آئی )ترکی نے امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری پردی گئی مہلت ختم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ مولود جاووش اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی تیل پرپابندیوں کا نفاذ علاقائی اور امن وستحکام میں معاون ثابت نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ترکی ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کے فیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔ امریکی اقدامات یک طرفہ ہیں اور ترکی اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہونے دے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روزایک بیان میں کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری پردی گئی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ دومئی کے بعد ایران سے تیل کی خریداری پردی گئی چھوٹ ختم کردی جائے گی۔امریکا کی طرف سے چین،بھارت، جنوبی کوریا، ترکی، جاپان، تائیوان،اٹلی اور یونان کو 2 مئی 2019 تک ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی مہلت دی گئی تھی۔ امریکانے اس مہلت میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…