اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف توانائی کے شعبے میں خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تحت ریفرنس بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی جسے چیئرمین نیب نے منظور کر لیا ہے ۔ یاد رہے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے سے قبل وفاقی وزیر پانی و بجلی بھی رہ چکے ہیں اور اس دوران ان پر رینٹل پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بھی کرپشن کا الزام لگ چکا ہے