منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،نیکٹا کا ناقابل یقین انکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) نیشنل کاو¿نٹر ٹیررازم اتھارٹی نے کراچی آپریشن سے متعلق جامع رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق ستمبر 2013 سے جاری آپریشن کے نتیجے میں شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں 53 فیصد کمی ہوئی۔ کراچی آپریشن پر نیکٹا کی جانب رپورٹ مختلف اداروں سے حاصل کیے گئے اعدادو شمار سے مرتب کی گئی ہے جس میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا اور قتل کی وارداتوں کا احاطہ کیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں کون سے جرائم میں کتنے فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔نیکٹا رپورٹ کے مطابق کراچی میں آپریشن 5 ستمبر 2013 کو شروع کیا گیا جس میں اب تک 648 دہشت گرد، 117 اغوا کار اور 504 بھتہ خوروں کو گرفتا کیا گیا جب کہ اس دوران 8 ہزار 803 مفرور ملزمان اور ایک ہزار 647 قتل کے ملزمان کو بھی دھر لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی آپریشن میں 54 ہزار 190 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ اس دوران گرفتار ملزمان سے 14 ہزار 750 جدید ترین ہتھیار بھی پکڑے گئے ہیں۔نیکٹا کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ کےمطابق کراچی آپریشن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ میں 53 فیصد اور قتل کی دیگر وارداتوں میں 38 فیصد کمی ہوئی جب کہ ڈکیتیوں میں بھی 17 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…