اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ،پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 روپے تک اضافے کا امکان ۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 70 سینٹ فی بیرل اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 65 ڈالر 60 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی ہے جبکہ
برطانوی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 90 پیسے فی بیرل اضافہ ہو گیاہے اور اس کی قیمت 73 ڈالر 90 سینٹ پر پہنچ گئی ہے ۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے سے پانچ روپے کے درمیان اضافہ ہوسکتا ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 24مئی کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔