اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

واہگہ ،طورخم اور چمن باڈر پر بین الاقوامی تجارتی ، ٹرانسپورٹ لاجسٹک سے متعلق کاروباری عمل کی صلاحیت میں اضافے کیلئے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

datetime 21  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) واہگہ ،طورخم اور چمن باڈر پر بین الاقوامی تجارتی اور ٹرانسپورٹ لاجسٹک سے متعلق کاروباری عمل کی صلاحیت میں اضافے کیلئے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے اتھارٹی کے قیام اور آپریشنلائزیشن کیلئے مشاورتی فرمز اورکن سلٹنٹس سے درخواستیں طلب کر لی گئیں ۔ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری ایجنسی کا کردار سونپا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانزٹ مرکز کے طور پر اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان نے انیٹگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیاہے جس کا مقصد تجارت خصوصاً برآمدات میں اضافہ اورکاروباری لاگت میں کمی کیلئے کاروباری مسابقت اورسہولیات میں اضافہ کرنا ہے ۔بین الاقوامی اورٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں میں پیچیدہ بارڈر کراسنگ ، کسٹم طریق کار اوربندرگاہوں پر موجود ناکافی فزیکل انفراسٹرکچر سہولیات شامل ہیں ۔ ان رکاوٹوں پرقابوں پانے کیلئے حکومت پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے طورخم ،چمن اورواہگہ کے تین بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی تعمیر کے لئے قرض حاصل کیا ہے ۔ سرحدی پوائنٹس پر مختلف ایجنسیوں کے زیرانتظام سہولیات کی نگرانی اور دیگر اندرونی خشک بندرگاہوں پر سامان اورلوگوں کی سرحد کی دونوں جانب آمدو رفت کی مربوط نگرانی کیلئے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی اس کا کردار بین الاقوامی سرحدوں سے سامان ،لوگوں اور گاڑیوں کی موثر اوربروقت آمدو رفت کو یقینی بنانا ہوگا ۔ جس کا مقصد بین الاقوامی تجارتی اور ٹرانسپورٹ لاجسٹکس سے متعلق کاروباری عمل کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔ منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری ایجنسی فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہے جس نے مشاورتی فرمز سے خدمات کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں جو پی ایل پی اے کے قیام اوراس کی آپریشنلائزیشن کے لئے مشاورتی فراہم کریں گی ۔ پلاننگ و ڈیزائن ، اسٹیبلشمنٹ ، ٹرانزیشن اور بی سی پی کا کنٹرول ، آپریشن مینٹیننس اورگروتھ ، کنسلٹنٹس خشک بندر گاہوں پر اہم امور خدمات انجام دینے والی ایجنسیوں کی طورخم ، چمن اور واہگہ کے تین بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر اس کے قیام اور پرآپریشنلائزیشن میں معاونت کرے گی ۔ کنسلٹنٹس کی ٹیم کی سربراہی ایک ٹیم لیڈر ٹریڈ

فیسیلیٹیشن اینڈ پورٹ آپریشنز سپیشلسٹ کرے گا جبکہ ٹیم متعلقہ شعبہ سے منسلک بین الاقوامی اور قومی ماہرین پر مشتمل ہوگی ۔جس میں بین الاقوامی ماہرین کی تعداد60جبکہ قومی ماہرین کی تعداد130ہو گی جنکی اسائنمنٹ کی مدت 36مہینے ہو گی ۔ دلچسپی رکھنے والے کنسٹلنٹس اتحاد کرسکتے ہیں جبکہ بین الاقوامی فرمز ،مقامی فرمز

کے ساتھ مشترکہ منصوبے یا ذیلی مشاورت کے ذریعہ اتحاد کرسکتی ہیں ۔ کنسلٹنٹس کی بھرتی کوالٹی اینڈ کاسٹ بیسڈ سلیکشن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی اے بی ڈی اور اس کے قرض دہندگان کی جانب سے کنسلٹنٹس کے استعمال سے متعلق پروکیور منٹ ہدایات کے مطابق ٹیکنیکل پرپوزل طریقہ کار پر کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…