لاہور(این این آئی)قومی تحفظ خوراک کے وزیرصاحبزادہ محبوب سلطان نے کہاہے کہ ایسے کسان جن کی فصلوں کو حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچاان کے لئے جلد ایک خصوصی امدادی پیکج کااعلان کیاجائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت حالیہ بارشوں سے فصلوں کوپہنچنے والے نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان کافوری تخمینہ لگانے کی بھرپورکوشش کررہی ہے۔وزیرخوراک نے کہاکہ وہ متاثرہ کسانوں سے ملاقات کرنے
اورصورتحال کی نگرانی کے لئے متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شدیدبارشوں سے کھڑی فصلوں کوپہنچنے والانقصان درمیانی سطح کاہے اس لئے خوراک کے تحفظ کے بارے میں یاہنگامی صورتحال کاکوئی ا مکان نہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات نے چوکس رہنے اورموسم کے بارے میں بروقت معلومات کیلئے زراعت کے صوبائی محکموں کے ساتھ رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔