پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

یمن کا بحران آخری مرحلے میں داخل،جلد ختم ہوجائے گا،وزیرخارجہ الیمانی

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی )یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ یمن کا بحران آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جو جلد ہی ختم ہوجائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں خالد الیمانی نے کہا کہ یمن کے بحران کو ختم کرنے کے لیے حکمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہر بحران کا اختتام مذاکرات کے نتیجے میں ہوا ہے۔خالد الیمانی نے خبردار کیا کہ ایران نوازحوثی باغیوں

کی ہٹ دھرمی کے باعث سویڈن معاہدہ ناکام ہو سکتا ہے۔ اس سمجھوتے میں حوثی ملیشیا الحدیدہ سے انخلاء اور شہر کو آئینی حکومت کے حوالے کرنے پر تیار ہوگئی تھی، مگر اب وہ اس سے مکر رہی ہے۔دو روز قبل یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلیچی مارٹن گریفیتھس نے کہا تھا کہ الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے پر چند ہفتوں کے دوران عمل درآمد کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحارب فریقین الحدیدہ سے انخلاء کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…