اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے کرولا اور مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا،تفصیلات جاری

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے کرولا اور مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے گاڑی کی تیاری پر آنے والی لاگت کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔انڈس موٹرز کی جانب سے یہ رواں سال تیسری بار کیا جانے والا اضافہ ہے۔اطلاق 20 اپریل سے ہوگاکمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 64 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 7 ہزار ایک سو روپے تک کیا گیا ہے۔

کرولا ایکس ایل آئی کی قیمت اب 20 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 لاکھ 9 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی کو اگر پہلے 21 لاکھ 19 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا تھا تو اب اس کے لیے 21 لاکھ 84 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔کرولا جی ایل آئی اب 22 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 23 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کرولا جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت پہلے 23 لاکھ 74 ہزار روپے تھی جو اب 65 ہزار کے اضافے سے 24 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کرولا الٹس 1.6 کو خریدنے کے لیے اب آپ کو 25 لاکھ 74 ہزار کی بجائے 26 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔کرولا الٹس 1.8 ایم ٹی کے لیے اب 29 لاکھ 57 ہزار 900 روپے کی بجائے 30 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔کرولا الٹس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 30 لاکھ 95 ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 32 لاکھ 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔کرولا گرینڈ ایم ٹی ایس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 31 لاکھ 50 ہزار 400 روپے کی بجائے 32 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کرولا گرینڈ سی وی ٹی ایس آر بھی ایک لاکھ 10 ہزار روپے اضافے سے 32 لاکھ 98 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 34 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہیلکس 4×2سنگل کیب ڈیک لیس کی قیمت 27 لاکھ 39 ہزار روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہیلکس4×2 ایس سی اسینڈرڈ کی قیمت 29 لاکھ 94 ہزار روپے سے بڑھ کر 30 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4×2 سنگل کیب کے لیے اب 30 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 4 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ہیلکس 4×4 اسینڈرڈ 41 لاکھ 99 ہزار سے چھلانگ کر 43 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ہیلکس ڈبل کیب اسینڈرڈ کی قیمت 45 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھا کر 47 لاکھ 19 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ریوو جی 2.8 کی قیمت 48 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 50 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ریوو جی اے ٹی 2.8 کی پرانی قیمت 50 لاکھ 89 ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 52 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت اب 54 لاکھ 9 ہزار روپے کی بجائے 55 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگی۔فورچنر4×2 ہائی پٹرول کی قیمت 70 لاکھ 38 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 72 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔فورچنر4×4 ڈیزل اب 75 لاکھ 11 ہزار 900 روپے کی بجائے 78 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…