اسلام آباد((نیوزڈیسک)بیلا روس کے صدر الیگزینڈرا لوکاشین کو اعلیٰ سطحی و فد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے صدر الیگزینڈرا لوکا شین کو کا استقبال کیا۔ جمعرات کو بیلا روس کے صدر الیگزینڈرا لوکا شینکو صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بیلا روس کے صدر کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ بیلا روس کے کسی بھی صدر کا یہ پہلا پاکستان کا دورہ ہے۔ صدر الیگزینڈ لوکا شینکو اور وزیر اعظم نوا زشریف کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات ہوں گے۔