پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی کی آج وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ،کرکٹ کے حالیہ بحران پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی وزیر اعظم عمران خان سے (آج)جمعہ کو ملاقات کا امکان ہے جس میں کرکٹ کے حالیہ بحران پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی وزیر اعظم عمران خان سے جمعے کو اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے،اس موقع پر قومی کرکٹ کے حالیہ بحران سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ 2 ہفتے پہلے ہی طے کر لی گئی تھی اور اس کا حالیہ تنازع سے کوئی تعلق نہیں ، اس میں اگلی پی ایس ایل کے میزبان راولپنڈی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش و دیگر امور پر بات ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ گورننگ بورڈ کی بغاوت کے بعد اب حکومت کے پاس بورڈ کو برطرف کر کے ایڈہاک لگانے کا آپشن موجود ہے، اس صورت میں احسان مانی بھی عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے، البتہ آئی سی سی حکومتی مداخلت پسند نہیں کرتی اور اس صورت میں پاکستان کو سری لنکا کی طرح مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تنازع کا ایک حل یہ ہے کہ آئین میں تبدیلیوں کا عمل تیز کر کے فیصلہ سازی سے گورننگ بورڈ کو دور کر دیا جائے، اس کی منظوری حکومت سے لینا ہوگی، اسی کے ساتھ ارکان سے مذاکرات کر کے انھیں ڈومیسٹک کرکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں اور دیگر معاملات پر قائل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔بورڈ ذرائع کے مطابق وسیم خان بدستور بطور ایم ڈی خدمات انجام دیتے رہیں گے،ان کی تقرری کیخلاف گورننگ بورڈ ارکان قراردار پیش کرنا چاہتے تھے، آئین کے مطابق قرارداد قبول کرنا چیئرمین کی صوابدید اور اسی صورت میں اس پر تبادلہ خیال ہوتا ہے، ضرورت پڑنے پر ووٹنگ بھی کرائی جاتی ہے، اس معاملے میں چونکہ احسان مانی نے قرارداد کا پیپر قبول ہی نہیں کیا لہذا اس کی قانونی حیثیت نہیں تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر کی میٹنگ میں پی سی بی گورننگ بورڈ نے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرانے اوراس کی مراعات پر گورننگ بورڈ سے منظوری لی تھی،18 دسمبرکو ایم ڈی وسیم خان کے تقرری سے گورننگ بورڈ ارکان کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…