اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزارت اطلاعات نے ایگزیٹ سے وابستہ چینل بول کی نشریات کوبندکرنے کے لئے پیمراکوخط لکھ دیاہے کہ اس نیوزچینل کی نشریات کوبند کیاجائے جبکہ دوسری طرف پیمرانے بھی وزارت اطلاعات کی طرف سے لکھے گئے خط کی تصدیق کردی ہے ۔اس سے قبل حکومت نے واضح کیاتھاکہ بول چینل کولائسنس جاری کرنے کی منظوری گذشتہ حکومت نے دی تھی اورموجودہ حکومت نے اس چینل کوسیکیورٹی کلیرنس دینے سے بھی انکارکردیاہے ۔