بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری روٹ میں تبدیلی نہیں ہوئی، غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ، احسن اقبال

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا ، منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ، کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ، چین کے ساتھ دوستی پر کسی جماعت کی اجارہ داری نہیں۔ وزیر اعظم ہاﺅس اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اورنج لائن پروجیکٹ اقتصادی راہداری کا حصہ نہیں بلکہ صوبہ پنجاب کا اپنا منصوبہ ہے ، پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا ، کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں میں بھی صوبوں کوحصہ دیا جائے گا۔ تھر پورٹ قاسم ، ٹھٹھہ میں توانائی کے بیشتر منصوبے لگ رہے ہیں۔ کراچی کو بجلی کی فراہمی کیلئے بھی کام جاری ہے جبکہ کراچی میں میٹروبس کیلئے بھی 15 ارب کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شرکت نہ کر سکے جبکہ خورشید شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کے وفد کی قیادت شاہ محمودقریشی نے کی ، کانفرنس میں وفاقی وزرائ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، مولانا فضل الرحمان ، محمود خان اچکزئی اور رشید گوڈل سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…