بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کا پاکستان کو تحفہ، پاکستان کو 8 افریقی شیر، 4 وائٹ ٹائیگرز اور 6 بنگالی ٹائیگرز دے دیے

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے 8 افریقی شیر، 4 وائٹ ٹائیگرز اور 6 بنگالی ٹائیگرز تحفے میں دے دیے گئے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ تحفے کے طور پر ملنے والی جنگلی حیات کو لاہور چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے شیر خصوصی طیارے میں لاہور پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ اس تحفے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا۔

جنگلی حیات کی ویکسینیشن کے بعد انہیں لاہور چڑیا گھر منتقل کیا جائے گا، وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات نے اس حوالے سے لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کو بھی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے پاکستان کو آئندہ ہفتے 8 شیر اور 10 چیتے بطور تحفہ فراہم کردیے جائیں گے، یو اے ای کے تحفہ کیے گئے نایاب جانوروں کو لاہور کے چڑیا گھر میں رکھا جائیگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن رشید المکتوم کی جانب سے 18 شیر تحفے میں دیے گئے۔دوسری جانب لاہور کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے دبئی کے وائلڈ لائف سینٹر سے چند جانور عطیہ کرنے کی درخواست کر دی۔وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر کے علم میں آیا تھا کہ دبئی کے وائلڈ لائف سینٹر میں 400 سے زائد شیر موجود ہیں جس پر انہوں نے دبئی انتظامیہ کو چند شیر عطیہ کرنے کی درخواست کی۔پریس ریلیز کے مطابق متعلقہ حکام نے قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کے بعد لاہور کے چڑیا گھر میں شیر اور چیتوں کی آمد کے لیے تمام تر تیاریاں کرلی۔وزارت کے مطابق دبئی کے متعلقہ حکام نے تحفہ کیے جانے والے تمام جانوروں کو پاکستان بھیجنے سے قبل

ان کا طبی معائنہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ تمام جانوروں کو طبی اعتبار سے مکمل صحت یاب قرار دے کر منتقل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔وزیر اعظم کے مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دورہ پاکستان کے دوران شیر تحفہ میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔یو اے ای کی جانب سے 4 سفید، 6 بنگالی اور 8 افریقی شیر تحفہ کیے گئے ہیں، جن کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…