منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں گناہ ٹیکس سے مشروبات اور سیگریٹ مزید مہنگے ہونے کا خدشہ،ایف بی آر نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں گناہ ٹیکس کا نفاذ خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ ایف بی آر نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اس حوالے سے وزارت قومی صحت کو بھی آگاہ کر دیاہے۔ایف بی آر نے موقف اختیار کیا ہے کہ گناہ ٹیکس لگانے سے آمدن متاثر ہو گی۔ایف بی آر کے مطابق انرجی مشروبات اورسگریٹ پر گناہ ٹیکس سے وصولیوں میں کمی کا امکان ہے۔ ٹیکس چور عناصر گناہ ٹیکس سے زیادہ مستفید ہونگے۔گناہ ٹیکس لگانے سے

مشروبات، سگریٹ مزید مہنگے ہونگے۔مشروبات اور سگریٹ کی مہنگائی سے غیر قانونی اشیا کی مانگ بڑھ جائیگی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انرجی مشروبات اور سگریٹ انڈسٹری سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس دہندہ ہے۔اس لیے گناہ ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا۔دوسری طرف وزارت قومی صحت نے گناہ ٹیکس کے متبادل مختلف آپشنز پر غور شروع کردیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشروبات اور سگریٹ وغیرہ پرعائد ٹیکسز کی شرح میں نمایاں اضافے پر غور کیا جارہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…