منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

علی خامنہ ای ، جنرل قاسم سلیمانی سمیت تین ایرانی کمانڈروں کے انسٹاگرام پراکاؤنٹس معطل

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انگریزی زبان میں اکاؤنٹ کو معطل کردیا ہے۔ان سے چندے قبل میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے تین کمانڈروں کے انسٹا گرام پر اکاؤنٹس بھی معطل کردیے گئے ہیں۔آیت اللہ علی خامنہ ای کے اکاؤنٹ کی معطلی سے قبل اس کے21400 پیروکار تھے۔ انسٹاگرام نے ان کے

فارسی زبان میں اکاؤنٹ کو معطل نہیں کیا ہے اور وہاں ان کے پیروکاروں کی تعداد 25 لاکھ ہے۔انسٹا گرام نے سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے تین کمانڈروں کے اکاؤنٹس کو بھی معطل کردیا ہے۔ان میں پاسداران انقلاب کے تحت القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی ، آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری اور آئی آر جی سی کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل محمد پاک پور شامل ہیں۔انسٹا گرام نے یہ اقدام امریکا کی جانب سے سپاہِ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے ایک روز بعد کیا ہے۔ اس ضمن میں ایک نوٹس امریکا کے وفاقی رجسٹر میں شائع کردیا گیا ہے۔ تاہم انسٹا گرام نے فوری طور پر ان ایرانی عہدے داروں کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔پاسداران انقلاب ، ایران کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگراموں کی انچارج ہے ۔ملک کی بنک کاری اور جہاز رانی کی صنعتوں میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔امریکا کی جانب سے اس ایرانی سپاہ کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد اس کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک اور اداروں کے خلاف فوجداری الزامات میں مقدمہ چلایا جاسکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…