پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے پیش نظر ہنزہ میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(این این آئی)ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے پیش نظر ہنزہ میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (جی بی ای پی اے) اور ہنزہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ضلع میں پلاسٹک کی

تھیلیوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نوٹس کے مطابق یہ فیصلہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کی روشنی میں لیا گیا۔اس نوٹس میں دکانداروں اور پلاسٹک بیگ کا کام کرنے والے افراد کو متنبہ کیا گیا کہ وہ اس طرح کے بیگ کا پہلے سے موجود اسٹاک 20 اپریل تک ختم کردیں، اس تاریخ کے بعد بیگ کو بنانے، فروخت کرنے، خریدنے والے اور اس کا استعمال جرم تصور کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور تاجر برادری کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کاغذ اور کپڑے سے بنے بیگ کا استعمال کریں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی شروع کردی، جس میں مختلف مقامات پر ’پلاسٹک کے تھیلوں کو نہ کہیں، آنے والی نسل کے مستقبل محفوظ کرنے کیلئے پلاسٹک بیگ کا استعمال نہ کریں، جیسے پیغام کے نوٹس آویزاں کیے گئے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…