ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ۔ متعدد خلیجی ممالک کے بعد سعودی عرب نے بھی تیل کے نرخناموں کا جائزہ لیکر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی آرامکو کمپنی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول 91 کی قیمت 1.44ریال فی لٹر ہوگی۔اسی طرح پٹرول
95کی قیمت 2.10ریال فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آرامکو کمپنی نے اعلامیہ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاوکے باعث مقامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں کا جائزہ ہر 3ماہ بعد لیا جائیگا۔ مارکیٹ کی مناسبت سے مقامی مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاو کا امکان ہے۔