ہفتہ‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2024 

2سال قید، ایک لاکھ جرمانہ ۔۔!!! الیکشن میں حصہ لینے والے 4 ہزار امیدواروں کے سر پر خطرے کی تلوار لٹنے لگی

16  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے ان 4 ہزار امیدواروں کے سر پر خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے جنہوں نے انتخابات میں حصہ لیا لیکن مہلت دیے جانے کے باوجود متعلقہ ریٹرننگ افسران کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے متعلقہ ڈسٹرکٹ کمشنرز کو بحیثیت مجازی افسران ایسے تمام امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات کے اختیارات دے دیے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی کام کرنے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 134 کے تحت انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار کے علاوہ دیگر امیدواروں کو بھی فارم سی پر اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروانا لازمی ہے۔اس کے علاوہ دفعہ 175 کے مطابق اگر کوئی انتخابی اخراجات کے حوالے سے عمل کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو اسے جرم کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔الیکشن ایکٹ 136 کے تحت ریٹرننگ افسر مقررہ مدت کے دوران انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے امیدواروں کو نوٹس بھیجنے کا پابند ہوگا جس میں ان سے ہدایات کے مطابق عمل نہ کرنے کے حوالے سے پوچھا جائے گا اور اگر وہ نوٹس پر عمل نہیں کرتے تو ریٹرننگ افسر اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔مذکورہ رپورٹ ملنے پر الیکشن کمیشن ایسے امیدواروں کو نوٹسز بھیجے گا اور ان سے عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ کے بارے میں پوچھے گا۔قانون کے مطابق امیدوار ایسی صورتحال میں کہ جب معاملات اس کے اختیار سے باہر ہوں، انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے میں تاخیر کی درخواست دے سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں 3 نوٹسز جاری کرنے کے بعد ملک بھر میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو اپنے اور ریٹرننگ افسران کے پاس موجود ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ایسے تمام امیدواروں کے خلاف شکایات درج کروانے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرک الیکشن کمشنرز کو یہ بھی ہدایت کی کہ جو امیدوار شکایات دائر کیے جانے سے قبل اپنی دستاویزات جمع کروادے تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…