اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے زمبابوے کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرنے پر شائقین بے حد خوش ہیں۔ اس تاریخی موقع پر شائقین کرکٹ منیب، بلال، اقبال، رفاقت، ندیم، ظفر اقبال اور دیگر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر انہیں خوش کردیا ہے، ٹیم بہت اچھا کھیل خاص طور پر نئے لڑکوں کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔
انہوں نے کہا مختار احمد نے سیریز جتوانے میں بہت اہم کردار ادا کیا اور وہ مستقبل میں شاہد آفریدی کی کمی کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹی کی دلکش اننگز اور چھکا بھی پاکستان کی جیت میں اہم ثابت ہوا۔ سینئر کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر نہیں رہی ٹیم میں سارے نئے کھلاڑی ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کی خوشی تو بہت ہے لیکن اس سے زیادہ خوشی زمبابوے کی ٹیم کے پاکستان میں آکر کھیلنے سے ہوئی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے س کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کی پرفارمنس بھی بہت اچھی تھی، پاکستان کو جیت کے لئے مشکل ٹارگٹ دیا تھا۔
شائقین کرکٹ نے شاہد آفریدی کا متبادل چن لیا
28
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں