برلن(این این آئی )جرمنی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دریائے مائن میں گرے بم کو کامیابی سے اڑا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بم کو تلف کرنے سے قبل قریبی علاقے کے تقریبا چھ سو مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ یہ بم امریکی ایئر فورس نے دوسری عالمی جنگ کے دوران بمباری کرتے ہوئے پھینکا تھا۔ بم کا وزن ڈھائی سو کلوگرام تھا۔ اس بم کی موجودگی کا پتہ اس وقت چلا تھا جب گزشتہ منگل کو شہری فائر بریگیڈز کے عملے نے اپنی مشقوں کے دوران غوطہ خوری کی تھی۔