جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

چینی قوانین غیر ملکی باشندوں کے ساتھ شادیوں کی ممانعت کرتے ہیں،پاکستانی لڑکیوں کی چینی شہریوں کی شادیوں پر چین کا شدید ردعمل، انتباہ کردیا

datetime 13  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی اور چینیوں کے مابین غیر قانونی شادیوں اور انسانی سمگلنگ کے معاملے پر چینی سفارتخانے نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چین اور پاکستان انسانی سمگلنگ اور انسانی کی غیر قانونی خرید و فروخت کے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہیں ۔ ہفتہ کو چینی سفارتخانہ نے کہاکہ انسانی اعضاء کی خرید و فروخت کے حوالے سے رپورٹس بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ۔ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ چند عناصر نے دونوں ملکوں کے باشندوں کے درمیان غیر قانونی شادیوں کو کاروبار بنایا ہے ۔ چینی سفارتخانہ

نے کہاکہ چین اور پاکستان کے نوجوان ان ایجنٹس کا شکار ہوئے ہیں ۔ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ چینی قوانین غیر ملکی باشندوں کے ساتھ شادیوں کی ممانعت کرتا ہے ۔ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ چینی حکومت انسانی اعضاء کی کسی بھی شکل میں خرید و فروخت کی ممانعت کرتی ہے ۔ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ چین غیر قانونی شادیاں کرانے کے خلاف کریک ڈاؤن میں پاکستانی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…