ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

9 مہینوں میں ترقی کی شرح آدھی کیسے ہو گئی ؟ پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟ن لیگ نے حکومت سے بڑے سوال پوچھ لئے

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے علیم خان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے تصدیق کردی کہ ان گنت خدمات کے باوجود عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں بیلنس کرنے کیلئے علیم خان کو کالے قانون کی نظر کر دیا۔فواد چوہدری عدالتوں پر اپنے بیان کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے ترجمان فواد چوہدری نے اپوزیشن کی طرح نیب کی غیر جانبداری پہ ہی سوال اٹھا دئیے۔ نیب کے ترجمان فواد چودھری نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا۔ ہماری بات سچ نکلی، حکومت خود کہہ رہی ہے کہ نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے۔ مریم نے کہا فواد چوہدری صاحب آپ کے بقول ’’سارا پاکستان چورہے‘‘ مگر یہ بتائیں کہ صرف 9 مہینوں میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی کیسے ہو گئی ؟ پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟ اور یہ کب مکمل ہوگی؟منی لانڈرنگ کے ذریعے 18 جعلی بنک اکاؤنٹس سے پاکستان تحریکِ انصاف کو کس نے فنڈ کیا؟مہنگائی تین گنا کیسے ہو گئی ؟ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ پچاس لاکھ گھر کون سے سیارے پر تعمیر ہورہے ہیں؟ نو ماہ میں ملکی قرض میں ساڑھے چار ہزار ارب کیسے اضافہ ہوگیا؟ 15ملین ڈالر یومیہ قرض ملک پر کیوں بڑھ رہا ہے؟ لوگ آپ کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دے رہے ؟ ا?ئی ایم ایف سے چوری چھپے کیا شرائط طے کیں؟ علیمہ باجی اور جہانگرترین کی منی لانڈرنگ کی دولت کب وطن واپس آئے گی؟ 9 ماہ میں گیس141 اور بجلی 25 فیصد مہنگی کیوں کی؟بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں کتنی مزید بڑھیں گی؟یادر ہے کہ رہنما ن لیگ حنیف عباسی کو رہائی ملنے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ رم کی سزا دی جا رہی ہے۔ایک کاروباری آدمی جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی نہیں ضمانت دی جانی چاہیئے۔ فواد چودھری نے کہا کہ تاثر ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…