لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام تھانوں کے مال خانوں کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے۔ جس کے بعد شہر کے تھانوں میں پنجاب پولیس کے مال خانوں کے اندراج کا رجسٹر نظام ختم ہو گیا ہے، کمپیوٹرائزڈ کئے جانے والے مال خانوں کے ریکارڈ میں سرکاری اسلحے کی درجہ بندی اسلحے کی تعداد، آنسو گیس شیلوں کی تعداد سمیت دیگر کوائف شامل ہیں۔