منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عالمی کپ کیلئے انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)عالمی کپ کے لیے انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جہاں قومی ٹیم ورلڈ کپ 2019 کے لیے 23اپریل کو روانہ ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ سے قبل 13 سے 22 اپریل تک قومی ٹیم کی تیاریوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔13اپریل کو بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا،

ان کا یہ ٹیسٹ اسٹیٹ بینک کی درخواست پر لیا جا رہا ہے جو انہیں پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 راولپنڈی میں ارمی کے خلاف میچ میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔15اپریل کو ورلڈ کپ کے بقیہ 22ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ قذافی اسٹیڈیم میں لیے جائیں گے جبکہ 16 اور 17اپریل کو وہ 22ممکنہ کھلاڑیوں میں شرکت کریں گے۔پھر 18اپریل کو شام ساڑھے 5 بجے چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق ورلڈ کپ سمیت دورہ انگلینڈ کے لیے 15رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے جبکہ انگلینڈ کی سیریز کے لیے دو ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ورلڈ کپ کے لیے کردہ قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن 20اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا جس کے بعد عالمی کپ کی ٹیم کے 7کھلاڑی پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔22اپریل کو قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پاکستانی ٹیم 23 اپریل کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو گی اور 27اپریل کو کینٹ کے خلاف پریکٹس میچ سے قومی ٹیم اپنے دورے کا اغاز کرے گی۔پاکستانی ٹیم 5مئی کو انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ کھیلے گی اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا ا?غاز 8مئی سے ہو گا۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم 24مئی کو افغانستان کے خلاف وارم میچ سے تیاریوں کو حتمی شکل دے گی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ایک میچ کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی

جس کے بعد 3جون کو انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔7 جون کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اور پھر 12جون کو پاکستان کو اسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔عالمی کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا مقابلہ 16جون کو ہو گا جس کے بعد جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سے میچ بالترتیب 23 اور 26 جون کو ہو گا۔ایونٹ میں پاکستان کے سب سے آسان میچز آخر میں ہیں جہاں وہ اپنے آخری دو میچوں میں افغانستان اور بنگلہ دیش سے بالترتیب 29 جون اور 5جولائی کو مدمقابل ہو گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…