پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی ڈی ٹی ایچ کب تک مارکیٹ میں آجائیگا؟ چیئرمین پیمرا نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

کراچی( آن لائن ) چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کیبل آپریٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ بھارتی چینل دکھانے کی بالکل اجازت نہیں، ایسا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔کراچی میں کیبل آپریٹرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے سالانہ سبسکرپشن فیس 24سے کم کرکے 12روپے کردی ہے اب کیبل آپریٹرز بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

چیئرمین پیمرنے کیبل آپریٹر سے گزارش کی کہ پاکستانی چینل زیادہ سے زیادہ دکھائیں، اپنے ملک کے کلچر کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ دسمبر تک مارکیٹ میں آجائیگا، کیبل آپریٹرز کو اس سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں سسٹم ساتھ ساتھ چلیں گے، دونوں کے پاس ہمارا لائسنس ہے اور ہم دونوں کے مفادات کا خیال رکھیں گے، ہم ریلیف کیبل آپریٹرز تک ضرور پاس آن کریں گے، ہم کسی کا گلا نہیں دبانا چاہتے۔انہوںنے کہا کہ ہم پورے پاکستان کے کیبل آپریٹرز کا خیال رکھ رہے ہیں جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے اور آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔ملاقات کے بعد کیبل آپریٹرز نے پیمرا آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمرا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سبسکرائبر کی فیس چوبیس سے بارہ روپے کی۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر خالد آرائیں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ مسائل کی وجہ سے ان کے چینل بند کردیئے ہیں، ہم سب سے پہلے پاکستانی اور ہمارے لیے پاکستان ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کردی اب پی ٹی اے اپنا فرض پورا کرے تاکہ انٹرنیٹ سے بھارتی ثقافتی یلغار کو روکا جائے اور ہمیں امید ہے انٹرنیٹ پر پرووائیڈر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی چینلز کے خلاف سوسائٹی کے کچھ لوگ عدالت گئے، جو مخصوص کام مکرنا چاہتے تھے انہوں نے کیا مگر اب بھی ملک کو جو نقصان دے رہا ہے اس پر پابندی عائد کی جائے۔خالد ارائیں نے کہا کہ حکومت انٹرنیٹ پر جاتے اشتہار کو بھی روکنے کا اقدام کرے۔ ڈی ٹی ایچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم سے مقابلے کی فضا پیدا ہوگی میڈیا کے صارفین کے لیے بہتری بھی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…