لاہور(نیوز ڈیسک)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ،دسمبر میں دورہ بھارت کی منسوخی پرسری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم اور بورڈ دورہ پاکستان کیلئے آمادہ ہیں تاہم دورے کی تفصیلا ت طے ہونا باقی ہیں اور سری لنکاکرکٹ بورڈ کے عبوری سربراہ سدھات ودھے منی کے دورہ پاکستان کے دوران معاملات کو فائنل کرلیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اوربہترین سکیورٹی کی فراہمی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوششیں شروع کردی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی خصوصی دعوت پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے عبوری سربراہ سدھات ودھے منی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ 31 مئی کو پاکستان زمبابوے کا آخری ون ڈے میچ بھی دیکھیں گے۔ یواین پی کے مطابق پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی ٹیم کے دورے کے متعلق بورڈ کے عبوری سربراہ سے بات چیت کی جائے گی اور سکیورٹی انتظامات سمیت تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ ابتدائی طور پر دورہ سری لنکا کو مختصر رکھنے اور صدارتی طرز کی سکیورٹی دینے کی تجاویز پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بھارت سے رواں سال دسمبر میں ہونے والی سیریز نہ ہونے کی صورت میں سری لنکن ٹیم اسی سال پاکستان آسکتی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے ہوم ورک مکمل کررکھاہے اور سری لنکا کی طرف سے دورہ فائنل ہوتے ہیں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔سکیورٹی کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے اور سکیورٹی اقدامات کو مکمل طور پر فول پروف بنایا جائے گا۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کا ”پاکستان “کیلئے گرین سگنل
28
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں