جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان فٹبال کو ایک اور دھچکا، فیفا اور اے ایف سی مشن نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)پاکستان میں فٹبال کا بحران مزید شدید تر ہو گیا اور پاکستان میں حقائق کی چھان بین کیلئے آنے والے فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے وفد کا دورہ مئی تک ملتوی ہو گیا ہے۔فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے وفد نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاکہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو موجودہ بحرانی صورتحال سے نکال سکیں ،اب وفد مئی میں آئے گا۔

فیفا کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وفد کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری کی درخواست پر ابتدائی طور پر 24 سے 25 اپریل، 2 روزہ دورہ کرنا تھا تاہم اب اسے مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فیفا حکام اس دھڑے کی جانب اشارہ کر رہے تھے جسے وہ تسلیم کرتے ہیں جو پی ایف ایف کے صدر فیصل صلاح حیات اور جنرل سیکریٹری کرنل (ر) احمد یار خان لودھی پر مشتمل ہے تاہم پاکستان فٹبال فیڈریشن اشفاق احسین شاہ اور کی زیر سربراہی دھڑے کو تسلیم کرتا ہے جنہیں گزشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والے انتخابات میں صدر منتخب کیا گیا تھا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنا دورہ ملتوی کیوں کیا تو فیفا حکام کا کہنا تھا کہ آپ اس کا جواب پی ایف ایف سے طلب کر سکتے ہیں۔فیفا نے گزشتہ ہفتے 3 اپریل کو اپنی ممبر ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اے ایف سی کے ہمراہ ایک مشترکہ مشن پاکستان بھیجے گا۔جب فیصل صالح حیات پر مشتمل پی ایف ایف کے دھڑے سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ مشترکہ مشن نے اپنا دورہ کیوں ملتوی کیا گیا تو انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی فیصل صالح ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔اس مشن کی آمد میں تاخیر کے سبب پاکستان 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ اور 2023 کے اے ایف سی ایشین کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈز میں شرکت سے محروم ہو سکتا ہے۔ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایشیا 12بدترین ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جس کے لیے ڈراز 17اپریل کو ہوں گے اور اس کا آغاز 6 جون سے ہو گا۔ورلڈ کپ اور ایشین کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈز میں عدم شرکت مسائل میں گھری پاکستان فٹبال کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہ ہو گی جو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 2 دھڑوں کے درمیان 4 سال سے جاری محاذ آرائی کی وجہ سے پہلے ہی بحران کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…