اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محققین کا کہنا ہے کہ ہرپیس نامی جلدی بیماری کا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس جلد کے کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔جرنل آف کلینکل اونکولوجی میں شائع ہونے والے تحقیقاتی نتائج کے مطابق ہرپیس کا یہ تبدیل شدہ وائرس جلد کے عام خلیوں کے لیے تو بےضرر ہے لیکن جب اسے کینسر زدہ خلیوں میں داخل کیا جاتا ہے تو یہ ایسا مواد خارج کرتا ہے جس سے کینسر کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔محققین کے مطابق ٹی- ویک نامی اس طریق? علاج سے ’میلانوما‘ یا جلد کے کینسر کے کچھ مریضوں کی زندگی کئی برس تک بڑھائی جا سکتی ہے تاہم تاحال یہ علاج لائسنس شدہ نہیں ہے۔اگرچہ اس قسم کے کچھ علاج امریکہ اور یورپ میں پہلے ہی موجود ہیں لیکن محققین کو یقین ہے کہ ٹی – ویک ان میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔سورج کی خطرناک بالائے بنفشی یا الٹراوائلٹ شعائیں اس کینسر کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیںیہ میلانوما کا پہلا علاج ہو گا جس میں کوئی وائرس استعمال کیا جائے گا۔اس طریقہ علاج پر تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کے 64 ہسپتالوں میں زیرِ علاج 436 ایسے مریضوں پر تجربہ کیا جو ایسے سرایت کرنے والے میلانوما کا شکار تھے جس کا آپریشن نہیں کیا جا سکتا تھا۔برطانیہ میں اس تجربے کے مرکزی محقق اور انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ لندن کے پروفیسر کیون ہیرنگٹن کا کہنا ہے کہ ’کینسر کے لیے ٹی – ویک جیسے وائرل علاج کے بارے میں جوش بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ یہ ٹیومر پر دوہرا حملہ کرتے ہیں اور نہ صرف کینسر زدہ خلیوں کو ختم کرتے ہیں بلکہ ان کے خلاف قوتِ مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔‘میلانوما برطانیہ میں چھٹا سب سے عام کینسر ہے اور اس سے ہر سال دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیںان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’چونکہ وائرل طریقہ علاج صرف کینسر زدہ خلیوں کو ہی نشانہ بناتا ہے اس لیے اس کے ضمنی اثرات عام کیموتھیراپی یا دیگر امیونوتھیراپیز کے مقابلے میں کم ہیں۔‘خیال رہے کہ میلانوما برطانیہ میں چھٹا سب سے عام کینسر ہے اور اس سے ہر سال دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔سورج کی خطرناک بالائے بنفشی یا الٹراوائلٹ شعائیں اس کینسر کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔
ہرپیس نامی وائر س جلد کے کینسر میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
-
سعودی عرب میں پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری، اہم اعلان ہوگیا
-
پیٹرول سبسڈی اسکیم ! گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
یکم دسمبر سے تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر
-
رکشے والوں کی باری آ گئی ، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
-
صارفین کیلئے خوشخبری، ایل پی جی سستی ہوگئی
-
اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کرنے سے متعلق جمعیت علمائے اسلام کا اہم بیان آ گیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
گاڑیوں کے مالکان کےلیے اہم خبر، نئی پابندی عائد
-
’’مریم نواز نے اپنی پالیسیوں سے چچا کو مشکل میں ڈال دیا‘ ‘،بڑ ا انکشاف
-
دیورانی جیٹھانی کا جھگڑا، بھائیوں نے بیویاں قتل کر کے جنگل میں دفنا دیں
-
پنجاب میں سستی بجلی کی فراہمی کےلیے حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موسم سرما کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری



















































