جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

اکرم درانی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش لیکن نیب نے ان کیخلاف کونسا نیا کیس کھول دیا؟سابق وفاقی وزیر سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اکرم خان نے نیب کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرادیا ہے ،نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی کیخلاف ایک اور کیس کھول دیا۔ جمعرات کو سابق وزیر اکرم خان درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ۔

سابق وزیر نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تو اکرم درانی کے خلاف بطور وزیر ہائوسنگ مساجد کے پلاٹ الاٹ کرنے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے تحقیقات بھی ہو رہی ہیں۔نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہاکہ مجھے نیب نے اسلام آباد میں مساجد کے پلاٹ الاٹ کرنے پر بلایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح میں نےوزارت چلائی سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اتنی عزت دی ہے جسکا کیا بتائوں چائے بھی پلائی بسکٹ بھی کھلائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب والوں نے محبت والی باتیں بھی کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ میں نقص ہوتو اسکا خوف ہوتا ہے اللہ پر ایمان ہو تو خوف نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے جو عزت دی وہ میں اپنی قیادت کو بھی بتائوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک کے اپنے اپنے معلامات ہیں ،میں نے اپنی ذات کے حوالے سے بات کی پارٹی کے حوالے سے  بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میٹرو ایک عجوبہ ہے جو ہوا میں اڑ گیا۔ انہوں نے کہاکہ بلین ٹری میں جو کرپشن ہوا اسکا تمام ریکارڈ نکلوائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب آرڈیننس میں جہاں کمزوریاں ہیں ،اسکی اصلاح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نیب قانون میں اصلاح کی ضرورت ہے۔

اکرم درانی نے کہاکہ عزت اور ذلت کا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ قانونی آدمی ہوں ،ساری زندگی قانون کے مطابق گزاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی پر پرسوں سے یہ باتیں چل رہی تھیں ،کری روڈ پر چھ مساجد کی نشاندہی کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ مساجد کے معاملے پر فیصلہ کمیٹی کرتی ہے جو بورڈ کو بھجواتی ہے ،مساجد کی الاٹ منٹ میں وزیر کا کوئی عمل دخل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ مولویوں کے ساتھ میری قربت ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…