واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں اچھی کارکردگی پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو مبارکباد دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں امریکی صدرٹرمپ نے کہاکہ انتخابات میں اچھی کارکردگی پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، نتین یاہو کے انتہائی حامی ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ نتین یاہو کی کامیابی سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن
کے امکانات بڑھ گئے ۔انہوں نے انتہائی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ یاہوآئندہ بھی امریکا سے قریبی تعلقات استواراورمشترکہ مفادات کی پالیسی کے تحت ان کے ہمقدم رہیں گے، اسرائیل میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے تقریبا مکمل نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نیتن یاہو پانچویں مدت کے لیے بھی دائیں بازو کی اتحادی حکومت قائم کریں گے۔