اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مادر وطن کی خاطر جان قربان کرنے سے بڑا کوئی عمل نہیں، قوم ساتھ کھڑی ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اعلان

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام ہمارے افسروں اور جوانوں کی بے لوث لگن اور قربانیوں کا ثمر ہے، مادر وطن کی خاطر جان قربان کرنے سے بڑا کوئی عمل نہیں ہمارے اصل ہیرو وہ ہیں جو آنکھیں بند کرکے ملک پر جان قربان کرتے ہیں قوم ساتھ کھڑی ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب بدھ کے روز جی ایچ کیو میں ہوئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

آرمی افسران اور جوانوں کو ایوارڈز تقسیم کیے تقریب میں فوج کے غازیوں اور شہداء کے اہل خانہ، افسران اور جوانوں نے شرکت کی، تقریب میں آرمی چیف نے غازیوں اور شہداء کے ورثا کو اعزازات عطا کیے، پاک فوج کے35افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری 36افسران کو تمغہ سالت اور7افسران اور جوانوں کو اقوام متحدہ کے میڈلز دیے گئے، شہداء کے اعزازات کے اہل خانہ نے وصول کیے فوجی افسران اور جوانوں کو مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر اعزازات دیے گئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج کی حمائت پر پرعزم پاکستانی قوم کے مشکور ہیں ہم سب یہاں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ نے دہشتگردی پر کیسے قابو پایا انہوں نے کہا کہ جب قوم ساتھ کھڑی ہو تو پر مسئلے کا حل نکل آتا ہے ملک میں ایسے باپ موجود ہیں جو بیٹے قربان کیلئے تیار ہیں، پاکستان کو انشاء اللہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ امن و استحکام ہمارے ان افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور قربانیوں کا ثمر ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے شہداء کو بھولنے والی قومیں لٹ جاتی ہیں ہیرو وہ ہیں جو آنکھیں بند کرکے ملک پر جان قربان کرتے ہیں، دہشتگردی کے واقعات میں بہت کمی آئی ہے دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے ہمارے دلیر جوان موجود ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں آزادی بغیر قیمت کے حاصل نہیں ہوتی بلکہ کوئی بھی چیز قیمت کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…