اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر پشاور سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب بھتہ خور لقمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے پشاور سٹی میں خفیہ اطلاعات پر ایک گھر میں چھاپے کے دوران ہوٹل مالک سے 50 لاکھ بھتہ وصول کرنے والے ملزم لقمان کو گرفتار کر لیا ہے سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران لقمان خان نامی مبینہ بھتہ خور کو حراست میں لیا گیا ہے ملزم کے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مقدمے درج ہیں ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ہوٹل مالک سے 50 لاکھ بھتہ وصول کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ملزم کے موبائل اور مختلف کمپنی کی سمز برآمد ہوئی ہیں ۔ مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔