اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کا تھیلے کھولنے کا حکم بڑا بریک تھرو ہے ۔ تھیلے کھولیں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فارم 15 پیش کرنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔ تھیلے کھولیں گے تو سب صاف ہو جائے گا ہم روز اول سے کہہ رہے تھے کہ دھاندلی کے اصل ثبوت تھیلوں میں ہیں تھیلے کھولے جائیں ۔ انکوائری کمیشن کا تھیلے کھولنے کا حکم بڑا بریک تھرو ہے ۔