اسلام ا باد ( نیوزڈیسک)یوم تکبیر کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود عظیم قومی مفاد سامنے رکھ کر ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہو گا۔ راہداری منصوبے کے ثمرات ہر صوبے تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا ہماری حکومت کو ایٹمی دھماکے کرنے کا اعزاز حاصل ہواجس سے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہو گیا۔ وزیر اعظم نے کہا انشااللہ معاشی دھماکہ بھی ہمارے دور حکومت میں ہی ہو گا۔ یوم تکبیرکے دن ہمیں ملکی وحدت اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرنی ہے۔ وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی دشمن میں ہمت نہیں۔
ایٹمی دھماکوں سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا: نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































