منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چین مصنوعی جزائر کی تعمیر بند کر دے،امریکہ کا انتباہ

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے پانیوں میں مصنوعی جزائر کی تعمیر بند کر دے۔امریکی وزیرِ دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ چین کا متنازع علاقے میں اپنی حددو بڑھانے کا منصوبہ سکیورٹی کے بارے میں علاقائی اجماع سے متصادم ہے۔چین متنازع جنوبی بحیرہ چین میں ریتیلی چٹانوں پر مصنوعی جزائر تیار کر رہا ہے۔انھوں نے یہ بات ہوائی میں ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کے 11 روزہ دورے کے آغاز سے قبل کہی۔اپنے بیان میں ایش کارٹر نے کہا کہ ’ہم تمام تنازعات کا فوری اور دیرپا حل چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ کوئی بھی دعویدار زمین حاصل کرنے کا عمل روک دے۔ ہم اس علاقے میں مزید عسکری سرگرمیوں کے بھی مخالف ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جنوبی بحیرہ چین میں چین کے اقدامات نہ صرف ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے کی سکیورٹی سے متعلق عالمی معمولات سے متصادم ہیں بلکہ وہ خطے میں تنازعات کے بارے میں غیر جارحانہ رویہ رکھنے کے بارے میں علاقائی اجماع کے بھی خلاف ہیں۔‘ایش کارٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ آنے والی دہائیوں میں بھی اس خطے میں مرکزی فوجی طاقت رہنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’چین کے اقدامات خطے کے دیگر ممالک کو نئی شکل میں اکٹھا کر رہے ہیں اور ان کا یہ مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے کہ امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے اس خطے میں اپنا کردار ادا کرے اور ہم ان کی یہ توقع پوری کریں گے۔ ہم آنے والی کئی دہائیوں تک اس خطے میں مرکزی فوجی طاقت رہیں گے۔‘ایش کارٹر دوسرے اعلیٰ امریکی عہدیدار ہیں جنھوں نے سپریٹلی جزائر کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے۔اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی چین کے دورے کے موقعے پر کہا تھاکہ چین جس سمت و رفتار سے جنوبی بحیر? چین کے علاقوں پر اپنا دعویٰ پیش کر رہا ہے اس سے انھیں تشویش ہے۔چین کی جانب سے مصنوعی جزائر کی تعمیر کے خلاف امریکی وزیرِ دفاع کا تازہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ ہفتے ہی چینی بحریہ نے سپریٹلی جزائر کے اوپر پرواز کرنے والے ایک امریکی جاسوس طیارے کو وہاں سے نکل جانے کو کہا تھا۔امریکی چینل سی این این کے مطابق جدید ترین P8۔A Poseidon طیارہ اس وقت 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا اور یہ اس کی کم ترین بلندی تھی۔
اس طیارے کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو فوٹیج بھی سی این این پر نشر کی گئی جس میں نئے جزائر کی تعمیر کے حوالے سے سرگرمیوں اور قریب تعینات چینی بحریہ کے بحری جہازوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔چینی وزاتِ خارجہ نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ وہ سپریٹلی جزائر پر پیش آنے والے واقعے کے بارے میں آگاہ ہے اور ’یہ چین کا حق ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری اور سمندر میں حادثات کی روک تھام کے لیے متعلقہ فضائی حدود اور پانیوں کی نگرانی کرے۔‘اس سے قبل چین نے فلپائن کے ایک فوجی ہوائی جہاز کو بھی جنوبی بحیرہ چین میں واقع جزائر سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔سپریٹلی جزائر پر ویت نام، فلپائن، اور تائیوان سمیت کئی ممالک اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔امریکہ کا کہنا ہے کہ چین اس ان جزائر کے اطراف میں مونگوں کی زندہ چٹانوں پر ریت ڈال کر مصنوعی زمین تیار کر رہا ہے۔ ان میں سے بعض جگہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جن کو کنکریٹ سے ہموار کیا جا رہا ہے۔اس طرح چین نے سمندر میں تقریباً چار مربع کلومیٹر کا مصنوعی رقبہ تیار کر لیا ہے۔خیال رہے کہ چین جنوبی بحیرہ چین میں جس علاقے میں اپنی عسکری سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے اس سمندری علاقے میں سالانہ پانچ کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات کی تجارت ہوتی ہیں۔سنہ 2013 میں چین نے شمال مشرقی بحیرہ چین میں اپنے ’فضائی دفاعی علاقے‘ کی حد بندی کی تھی جس میں وہ جزیرہ بھی شامل ہے جس پر جاپان بھی اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔چین کے وزارتِ دفاع کے مطابق جو جہاز بھی اس فضائی حدود میں داخل ہوگا اسے قوانین کی پابندی کرنی ہو گی یا چین کی طرف سے’ایمرجنسی دفاعی اقدامات‘ کا سامنا کرنا ہو گا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…