لندن (این این آئی)لندن کے علاقے ایج ویئر میں 20 لاکھ برطانوی پا ئونڈ کے دو مکانات کے معاملے پر بانی ایم کیو ایم اور پارٹی کے دو سابق وفادار ارکان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور انکے وفاداران میں شمار کیے جانے والے محمد انور اور طارق میر ایج ویئر کی پراپرٹی کی ملکیت بانی ایم کیو ایم کے نام منتقل کرنے کو تیار نہیں اور اس حوالے
سے منعقدہ اجلاس بھی بے نتیجہ رہے۔سابق وفادار ارکان کا موقف تھا کہ جائیداد اپنے نام منتقل کرنے کا بانی ایم کیو ایم کا مطالبہ نا مناسب ہے، یہ تنظیم کی ملکیت ہیں جس کے بعد بانی ایم کیو ایم اور پارٹی کے دو سابق وفادار ارکان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے لندن کے علاقے ایج ویئر میں موجود 2 مکانات کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریبا 36 کروڑ 88 لاکھ روپے بنتی ہے۔