منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی آئین کو تبدیل کرکے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قومی کرکٹ سسٹم سے باہر کرنے کی حکمت عملی تیار

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئین کو تبدیل کرکے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قومی کرکٹ سسٹم سے باہر کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ،آئین میں ترمیم کرکے ریجنل ٹیموں کے لئے نیا فنانشل ماڈل تیاری کے آخری مرحلے میں ہے،6 ریجن کو آئینی کور دیا جائیگا۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ڈھانچے کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق

پرکشش بنانے کے لئے دن رات کام کررہا ہے جس کے تحت 6 ریجن کو آئینی کور دیا جائے گا، مجوزہ خاکے کے قانونی نقائص دور کرکے اس پر اکتوبر میں عمل کیا جائیگا جبکہ آئین میں ترمیم کرکے ریجنل ٹیموں کے لئے نیا فنانشل ماڈل تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔ذرائع کے مطابق نئے کرکٹ ڈھانچے میں ڈپارٹمنٹ کو مکمل ختم کیا جارہا ہے اور ایک ایسا نظام تیاری کے آخری مرحلے میں ہے جس میں ملک کے صف اول کے اور انتہائی باصلاحیت کرکٹر ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکیں گے۔ہر ریجن کو سال میں 10 فرسٹ کلاس میچ ملیں گے جو اس نے ہوم اور اوے کی بنیاد پر کھیلنا ہیں، فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اسے 11 میچ ملیں گے اور انعامی رقم میں کئی گنا اضافہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ریجنل (صوبائی) کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹی اور کلب کرکٹ ہوگی، فرسٹ کلاس میچ چار روزہ، نان فرسٹ کلاس (سیکنڈ ڈویژن) تین روزہ، کلب میچ 50 اوورز کے اور سٹی کرکٹ کے میچ دو روزہ ہوں گے۔ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بساط ہمیشہ کیلئے لپیٹ دی جائیگی اور ہر ریجن اپنے 10 سے 12 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے گا۔ذرائع کے مطابق ملک کی چھ ریجنل ٹیموں کو فرسٹ کلاس درجہ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مکمل انتظامی اور مالی اختیارات بھی دیئے جائیں گے اور ہر ریجن کے پاس آزادانہ کام کرنے کے لئے فنانشل، ایڈمنسٹریشن، مارکیٹنگ، الیکشن اور اسکروٹنی کے اختیارات ہوں گے۔فیڈرل ایریاز، پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے نام سے چھ ریجنل ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور ہر ریجن کی ایک ایک ٹیم گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں کھیلے گی جس کے میچ تین روزہ ہوں گے۔دار ذرائع کے مطابق عملاً نئے سیزن سے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کا کردار ختم ہوجائے گا جب کہ ڈپارٹمنٹ، ریجن کے مقامی ٹورنامنٹ

میں شرکت کرسکتے ہیں یا اگر وہ چاہیں تو ریجن کو سپورٹ یا انہیں اسپانسر کرسکتے ہیں،ان ریجنل ایسوسی ایشن کو لیگل کور دینے کے لئے کمپنی بنائی جائے گی، ہر ریجن اپنے معاملات خود مختار انداز میں چلائے گا البتہ پی سی بی کسی بھی ریجن کی مالی مدد کرسکے گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…