منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع ،پاکستان سرفہرست

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(نیوزڈیسک) آسٹریلوی ویب سائٹ ”بزنس انسائڈر‘ ‘نے دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع کر دی ‘ فہرست میں پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی)کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ویب سائٹ کے مطابق دوسرے نمبرپراسپین کی ’نیول اسپیشل وارفیئرفورس‘ ہے۔ تیسرے نمبر پرروس کا ’الفا گروپ‘ ہے، چوتھے نمبر پرفرانس کا’ نیشنل گینڈارمیری گروپ‘، پانچویں نمبر پراسرائیل کی ’سائرت متکال‘،چھٹے نمبر پربرطانیہ کی ’اسپیشل ایئرسروس‘، ساتویں نمبرپربرطانیہ کی ’اسپیشل بوٹ سروس‘، آٹھویں نمبر پر’امریکی نیوی سیل‘ اورنویں نمبر پر’امریکی میرین‘ براجمان ہیں۔دنیا بھر کی ایلیٹ فورسز میں پاک فوج کے اسپیشل سروسزگروپ کو یہ مقام ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت میسروسائل، کامیاب آپریشنز کے تناسب کی بناء پردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ اس فہرست میں کوئی بھی ترقی پذیرملک شامل نہیں ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کا یہ خصوصی دستہ موسم کی سختی کو جھیلنے ، دشمن کے شدید حملے کو غیرموثر کرنے اور مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے کےلئے تیار کیا جاتا ہے۔ایس ایس جی کے نام سے پہچانا جانے والا یہ خصوصی دستہ ایسے دشوارگزارعلاقوں میں بھی ناقابلِ یقین کارنامے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جہاں کوئی اور شخص جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔پاکستانی افواج کا خصوص دستہ ایس ایس جی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنا پردنیا بھرمیں مشہور ہے۔ ایس ایس جی کی تربیت کے دوران سب سے سخت مرحلہ 12 گھنٹوں میں 36 کلومیٹر کا مارچ اور بیس منٹ میں 5 کلومیٹر کی دوڑ ہے۔ حالیہ دنوں ایس ایس جی ملک کے اندر ریاست کے خلاف برسرِ پیکار شدت پسند عناصر کی سرکوبی میں مصروف ہے



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…