پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، محکمہ موسمیات نے ایک اور بڑی پیش گوئی کردی

datetime 7  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم اور چنے کی فصل خراب ہو گئی۔ سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کا راج برقرا ہے۔ پڈ عیدن اور جیکب آباد میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے آتی گرمی کو بریک لگا دی۔

کلورکوٹ میاں چنوں میں بادل کھل کر برسے جبکہ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے گند م اور چنے کی فصل کو نقصان پہنچا۔منکیرہ کے نواحی علاقہ ماہنی میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ بھکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ لیہ کے قریب فصل کی کٹائی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے چھبیس افراد زخمی ہو گئے۔کالا باغ، جھنگ اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ہنگو اور گردونواح میں تیز ہواں کیساتھ بارش ہوئی۔ دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں میں سورج کا پارہ ہائی ہے۔ادھر پڈعیدن اور جیکب آباد میں درجہ حرارت پینتالیس تک پہنچ گیا۔ مٹھی، سکھر اور لسبیلا میں بھی گرمی کا راج ہے۔ ٹمپریچر چوالیس ریکارڈ کیا گیا۔ تپتی دھوپ نے لوگوں کو بے حال کر دیا۔دوسری جانب جنوبی پنجاب میں بھی گرمی حدوں کو چھونے لگی ہے۔ رحیم یار خان، صادق آباد، راجن پور اور بہاولنگر بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم اور چنے کی فصل خراب ہو گئی۔ سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کا راج برقرا ہے۔ پڈ عیدن اور جیکب آباد میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے آتی گرمی کو بریک لگا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…