جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

جعلی اکائونٹس کیس ، احتساب عدالت کے آصف علی زر داری کو طلب کرتے ہی ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بڑا کام کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری (آج)پیر کی صبح نو بجے طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر دری کو (آج) پیر کو پیش ہونے کاحکم دیا ہے

ا س سلسلے میں آصف علی زرداری کو احتساب عدالت طلبی کا سمن ارسال کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سمن بلاول ہاؤس کلفٹن کراچی کے ایڈریس پر ارسال کیا گیا،آصف علی زرداری کو (آج)8 اپریل کی صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔ سمن کے متن میں کہاگیاکہ اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دینے کیلئے پیش ہوں ۔ رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے پر طلب کیا گیا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 24 ملزمان کو طلب کر رکھا ہے ۔کراچی کی بینکنگ کورٹ سے کیس احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کیا گیادوسری جانب سابق صدر آصف علی زر داری نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ قبل ازیں آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کیلئے نیب سے مہلت مانگی تھی اور اس سلسلے میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے پندرہ روز کی مہلت دینے کے لیے نیب کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق خط میں موقف اختیار کیاگیاکہ مصروفیات کے باعث جواب جمع نہیں کرایا جا سکا، جواب جمع کرانے کے لیے مزید پندرہ روز کی مہلت دی جائے۔یاد رہے کہ سی آئی ٹی نے آصف زرداری کو سوال نامہ کا جواب دس روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…