جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل، سلیکشن کمیٹی نے بڑے سرپرائز دے دیے

datetime 7  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کاحتمی اعلان 18 اپریل کو ہو گا لیکن ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے پندرہ کھلاڑیوں کے ناموں کو فائنل کر لیا گیا ہے، محمد حفیظ اور آصف علی اور فاسٹ بالر محمد حسنین اور عثمان شینواری میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جائے گا، نجی ٹی وی چینل کے مطابق جن تیرہ کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے گئے ہیں، ان میں اوپنرز

میں فخر زمان، امام الحق اور نوجوان عابد علی شامل ہیں۔آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں۔مڈل آرڈر بلے بازو ں میں بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد کے نام ہیں اس کے علاوہ فاسٹ بالرز میں حسن علی، محمد عامر اور شاہین آفریدی کو منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان 18 اپریل 2019ء کو کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…