منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

برما میں مسلمانوںکاقتل عام،آخرکارپاکستان حرکت میں آگیا

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں سفارتخانوں کی حالت زار کی نشاندہی پر وزیر اعظم نوا زشریف نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ ذ رائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم نوا زشریف کی توجہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کی زبوں حالی کی طرف مبذول کروائی۔ وزیر داخلہ نے برما میںمسلمانوں کی حالت زار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سفارتخانے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ہونے والے بہیمانہ مظالم پر خاموش کیوں ہیں؟۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے عملہ کی ملی بھگت سے نہ صرف پاکستانی سزا یافتہ قیدیوں کو جعل سازی کے ذریعے یہاں لایا گیا بلکہ برما کے عالمی منشیات سمگلر ابراہیم ککو کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر یہاں لایا گیا جو دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنا۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کے توجہ مبذول کروانے پر وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور برما سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی مشنز کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے وزارت خارجہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مشاورت کرکے لائحہ عمل تیار کیاجائے



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…