سیول(اے این این)دنیا کی سمارٹ فون بنانے والی بڑی جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے ساتھ مطابقت رکھنے والا سمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کر دیا ہے۔ گلیکسی ایس ٹین فائیو جی ٹیلیفون جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں مارکیٹ کرنے کے سلسلے میں اس ملک کی تینوں بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنیوں نے
خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس کی ابتدائی قیمت بارہ سو امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ خیال رہے جنوبی کوریا فائیو جی نیٹ ورک استعمال کرنے والا دنیا کا اولین ملک بن چکا ہے۔ یہ نیٹ ورک حالیہ فور جی سے بیس گنا تیز رفتار ہے اور صارفین اپنی من پسند ویڈیو محض ایک سیکنڈ سے بھی کم عرصے میں ڈان لوڈ کر سکیں گے۔