جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی جیل میں قید پاکستانی بچوں کورہاکروالیا گیا یہ بچے کون ہیں اور کتنے سال جیل میں گزارے؟

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب کی جیل میں قید دو بچوں کو رہا کروا کر پاکستان ان کے آبائی شہر ملتان بجھو ا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی قونصل خان کے جنرل ویلفیئر ونگ نے کوشش نے سعودی عرب کی جیل میں بند دو بچوں 9سالہ محمد ایان ولد محمد شبیر اور

6سالہ عبدالمنان والد محمد شبیر کو رہائی دلوا کر انہیں پاکستان میں ان کے آبائی شہر ملتان پہنچا دیا گیا ہے ۔جدہ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجیب اللہ خان دُرانی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری نے اُن سعودی عرب میں قید پاکستانی خواتین اور بچوں کی خبروں پر نوٹس لیا تھا ۔ جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جیل میں قید پاکستانی خواتین اور بچوں کے کچھ ویڈیو کلپس وائرل ہوئے تھے جس کے بعد زلفی بخاری نے اس معاملے پر سعودی حکام سے رابطہ کرنے کا کہا تھا ۔ پاکستانی عہدیداروں اور سعودی حکام کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں کے نتیجے میں محمد ایان ، عبدالمنان اور بشری پروین کی رہائی عمل میں لائی گئی ۔ یہ بچے سعودی عرب میں سوشل پروٹیکشن ہومز میں رکھے گئے تھے ۔ یہ تینوں بچے 2016ء سے بند تھے کیونکہ ان کے والدین کو سعودی عرب میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے جُرم میں سزا دی گئی تھی ۔ دو بچوں 9سالہ محمد ایان ولد محمد شبیر اور 6سالہ عبدالمنان والد محمد شبیر کو رہائی دلوا کر انہیں پاکستان میں ان کے آبائی شہر ملتان پہنچا دیا گیا ہےجبکہ بشری پروین کو چند روز قبل ہی اُس کی خالہ فاطمہ اعجاز کے ساتھ پاکستان بھجوا دیا گیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…