منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کس ملک کےلئے لڑ رہے ہیں، اہم عہدیدارکا انکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ طالبان بھارت کےلئے پاکستان میں لڑ رہے ہیں . بلوچستان کی شورش میں بھی انڈیا کا ہاتھ ہے. بھارتی خفیہ ایجنسی اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ چل رہا ہے .نام نہاد جمہوریت کا علمبردار ملک بھارت خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوںنے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور پاکستان میں دہشت گردوں نے گٹھ جوڑ کررلیا ہے . کالعدم تحریک طالبان ، بھارت کےلئے پاکستان میں جنگ لڑرہے ہیں .طالبان بھارتی پراکسی کے طور پر پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔وزیر دفاع نے بتایا کہ بلوچستان کی شورش میں شرپسندوں کو بھارت کی مدد حاصل ہے .خواجہ آصف نے کہاکہ یہ صورت حال ا س وقت شروع ہوئی جب سے ضرب عضب شروع ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج ملک دشمنوں میں کوئی امتیاز نہیں کررہی اور طالبان سمیت تمام دہشت گردوں کا صفایا کررہے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…