جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی کا کرپشن کی روک تھام کیلئے انٹرپول کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

لیون(این این آئی)کرکٹ کی عالمی گورنگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل میں کرپش کی روک تھام کے لیے انٹرپول کیساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل مینیجر ایلکس مارشکل فرانس کے شہر لیون میں قائم انٹرپول کے

دفتر میں عالمی پولیس تعاون تنظیم کے حکام سے ملاقات کی جہاں دونوں اداروں نے مل کر کام کرنے اور کھیل میں کرپشن کو بچانے سے متعلق طریقہ کار پر غور کیا۔کرکٹ کی عالمی گورنگ باڈی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ایلکس مارشل نے کہا کہ آئی سی سی اور انٹرپول مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور لیون میں ہونے والی ملاقات بھی مثبت ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے دنیا کے تمام ممبر ممالک کے ساتھ روابط بہت اچھے ہیں، تاہم انٹرپول کے ساتھ کام کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ دنیا کے 194 ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل مینیجر نے واضح کیا کہ ان کی زیادہ تر توجہ کھلاڑیوں کی تعلیم اور انہیں بدعنوان عناصر سے روکنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر آئی سی سی کی تحقیقات میں یہ کرپشن ثابت ہوتی ہے تو وہ اس معاملے کو متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیج دیں گے اور یہ کام ادارے کے لیے انٹرپول ہی کرے گا۔انٹرپول کے کرمنل نیٹ ورکس یونٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوزے ڈی گریشیا نے کہا کہ کھیل لوگوں کو قریب لاتے ہیں لیکن پیشہ ور مجرم اپنا پیشہ بنانے کی غرض سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آئی سی سی جیسے اداروں کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کی مدد سے اپنے شراکت داروں کو جامع ردِ عمل دینے میں کامیاب ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…